فرانس میں منی بس اور ٹرک کے درمیان ٹکر ، 12 افراد ہلاک

جمعہ 25 مارچ 2016 12:10

لیون۔ 25 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء) فرانس میں منی بس اور ٹرک کے درمیان آمنے سامنے سے ٹکر کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

مقامی پالیس کے مطابق ایک منی بس جو سوئٹزر لینڈ سے پرتگال جا رہی تھی،فرانس کے وسطی علاقے لیون کے مقام آلیئر کی شاہراہ پر سامنے سے آنے والے ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی،حادثہ آدھی رات کو پیش آیا جس میں منی بس میں سوار تمام 12پرتگالی مسافر موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ بس کا ڈرائیور اور ٹرک پر سوار دو اطالوی ڈرائیورز زخمی ہو گئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کے مطابق بس دوران سفر سامنے سے آنے والی ٹریفک کی لین پر چڑھ گئی تھی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ۔

متعلقہ عنوان :