قومی ٹیم ایک ہی صورت میں سیمی فائنل کھیلے سکے گی

جمعہ 25 مارچ 2016 12:07

قومی ٹیم ایک ہی صورت میں سیمی فائنل کھیلے سکے گی

موہالی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مارچ2016ء ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان انتہائی اہم میچ آج موہالی میں کھیلا جائیگا، قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید برقرار رکھنے کے لیے لازماً کینگروز کو ہرانا ہوگا تاہم اس کے باوجود اگر مگر کی صورت برقرار رہے گی۔ پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن گراوٴنڈ،موہالی میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق میچ سہہ پہر ڈھائی بجے شروع ہوگا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق موہالی میں آج درجہ حرارت 21 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اور بارش کی بھی کوئی پیشگوئی نہیں جبکہ پچ کو بیٹنگ اور بولنگ دونوں کیلئے سازگار قراردیا جارہا ہے۔قومی ٹیم کو سیمی فائنل کھیلنے کی امید برقرار رکھنے کیلئے آسٹریلیا کو لازماً شکست دینا ہوگی تاہم یہ بھی کافی نہیں ہوگا کیوں کہ بھارت ایونٹ میں اپنے 2 میچز پہلے ہی جیت چکا ہے، اگر بھارت نے آسٹریلیا کو اپنے آخری میچ میں شکست دی تو میزبان ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائیگی جبکہ بھارت کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست اور گرین شرٹس کی آج میچ میں کامیابی اسے سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل کرسکتی ہے کیوں کہ گرین شرٹس کا رن ریٹ بھارت اور آسٹریلیا دونوں سے بہتر ہے ۔

(جاری ہے)

گروپ ٹو میں نیوزی لینڈ 6 پوائنٹس حاصل کرکے پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے اور اب اس گروپ سے ایک اور ٹیم سیمی فائنل کھیلے گی جس کا فیصلہ بھارت، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچز سے ہوجائیگا ۔