متحدہ عرب امارات کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف کی ماسکو میں روسی صدر،امریکی وزیر خارجہ سے ملاقاتیں

جمعہ 25 مارچ 2016 11:57

ریاض ۔ 25 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء) متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف نے ماسکو میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور روسی دورے پر آئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اماراتی ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نہیان نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت دیگر عالمی اور علاقائی مسائل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں انہوں نے ماسکو دورے پر آئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے بھی ملاقات کی۔ امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جان کیری اور الشیخ محمد بن زاید کے درمیان ہونے والی بات چیت میں متحدہ عرب امارات اور امریکا کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور ایک دوسرے کے مفادات کے تحفظ کے لیے کام کرنے پراتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

جان کیری سے ملاقات کے وقت متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر الشیخ طحنون بن زاید آل نہیان، وزیرخارجہ الشیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔ دونوں رہ نماوٴں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور عرب خطے سمیت پوری دنیا میں امن امان کے قیام کے لیے جدو جہد جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :