لاس اینجلس ،امریکی بحریہ کے ہسپتال میں مسلح شخص کے داخلے کی افواہ

جمعہ 25 مارچ 2016 11:57

لاس اینجلس ۔ 25 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء) امریکی ریاست لاس اینجلس کے شہرسان ڈیگو میں بحریہ کے ایک ہسپتال میں مسلح شخص کے داخلے کی اطلاع پر ہسپتال کو سیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کی ریاست لاس اینجلس کے شہر سان ڈیگو میں واقع امریکی بحریہ کے ہسپتال میں مسلح شخص کے داخلے کی جھوٹی اطلاع پر ہسپتال میں موجود عملے کی دوڑیں لگ گئیں جس کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس حکام نے ہسپتال میں سرچ آپریشن شروع کیا اور دوران تلاشی ہسپتال سے 4 راوند برآمد کئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ہسپتال کو شہریوں کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :