فرانس، لیبر قوانین میں اصلاحات کے خلاف ہزاروں طلباء کاپر تشدد احتجاج، 34 گرفتار

جمعہ 25 مارچ 2016 11:57

پیرس ۔ 25 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء) فرانس میں لیبر قوانین میں اصلاحات کے خلاف ہزاروں طلباء احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر آگئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس میں لیبر قوانین میں اصلاحات کے خلاف ہزاروں طلباء احتجاج کرتے ہوئے دارلحکومت پیرس اور مغربی شہر نینٹس کی سڑکوں پر آگئے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے حکومت کی جانب سے نئی اصلاحات لانے کے خلاف احتجاج کیا اور دوران احتجاج توڑ پھوڑ بھی کی جس کے نتیجے میں دو گاڑیاں تباہ ہوگئی۔ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر بھی تشدد کیا جس سے متعدد پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جس کے بعد پولیس کی جانب سے مظاہرین کے خلاف کارروائی کی گئی اور تقریباً 34طلباء کو گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :