کانگو کے صدر ڈینس ساسو نے صدارتی انتخابات کے آخری مرحلے میں بھی کامیابی حاصل کر لی

جمعہ 25 مارچ 2016 11:57

برازویلی۔ 25 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء) کانگو کے صدر ڈینس ساسو نے صدارتی انتخابات کا تیسرا اور آخری مرحلہ بھی جیت لیا۔ کانگو کے وزیر داخلہ ریمنڈ ذیپرائن نے گزشتہ روز سرکاری ٹی وی پر آکر صدر ڈینس ساسو کی کامیابی کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ ریمنڈ ذیپرائن کے مطابق صدر ڈینس نے مجموعی طور پر 60 فیصد ووٹ حاصل کئے جب کہ ان کا مخالف امیدوار صرف 15 فیصد ووٹ حاصل کرسکا۔ دوسری جانب اپوزیشن حکام نے صدارتی نتائج کو ماننے سے انکار کر دیا ہے ۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات میں وسیع پیمانے پر دھاندلی کی گئی ہے ۔ اپوزیشن رہنما موکوکو نے حکومت کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک چلانے کی کال بھی دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :