لاہورہائیکورٹ نے محکمہ انکم ٹیکس کی طرف سے میاں شہبازشریف اور بیگم کلثوم نواز کو کیا جانے والا ایک کروڑ 64 لاکھ روپے جرمانہ کالعدم قرار دے دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 25 مارچ 2016 11:49

لاہورہائیکورٹ نے محکمہ انکم ٹیکس کی طرف سے میاں شہبازشریف اور بیگم ..

لاہور (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25مارچ۔2016ء) لاہورہائیکورٹ نے محکمہ انکم ٹیکس کی طرف سے میاں شہبازشریف اور بیگم کلثوم نواز کو کیا جانے والا ایک کروڑ 64 لاکھ روپے جرمانہ کالعدم قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ نے محکمہ انکم ٹیکس کے جرمانے کے خلاف میاں شہباز شریف اور بیگم کلثوم نواز کی درخواستیں منظور کرلیں۔عدالت نے محکمہ انکم ٹیکس کی طرف سے دونوں کو کیا گیا ایک کروڑ 64 لاکھ روپے جرمانہ کالعدم قرار دے دیا۔شریف فیملی کے وکیل طارق عزیز نے مو قف اختیار کیا کہ ٹیکس کے خلاف اپیلیں زیرسماعت ہیں،اس دوران جرمانہ عائد کرنا غیرقانونی ہے۔محکمہ انکم ٹیکس نے 95-1994 اور 98-1997 میں انکم اور ویلتھ ٹیکس جمع نہ کرانے پر دونوں کو جرمانہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :