وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ، مردم شماری کرانے کا معاملہ ایک بار پھر موخر کر دیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 25 مارچ 2016 11:49

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ، مردم ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25مارچ۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ختم ہوگیا ، مردم شماری کرانے کا معاملہ ایک بار پھر موخر کر دیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ ، وفاقی وزراءاور فلڈ کمیشن کے حکام شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں دو نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مردم شماری کرانے کے معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا اور یہ معاملہ ایک بار پھر موخر کر دیا گیا۔ سیکرٹری شماریات کا کہنا تھا کہ مردم شماری پر فوج اور صوبوں سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ مردم شماری کیلئے تین لاکھ فوجی جوانوں کی ضرورت ہے جبکہ فوج دہشتگردوں کیخلاف ضرب عضب میں مصروف ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مرحلہ وار مردم شماری کرانے پر بھی غور کیا گیا۔