امریکا کی وسط مغربی ریاستوں میں برفانی طوفان سے معمولات زندگی درہم برہم ، 2خواتین ہلاک

جمعہ 25 مارچ 2016 11:43

نیویارک ۔ 25 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء) امریکا کی وسط مغربی ریاستوں میں برفانی طوفان نے معمولات زندگی درہم برہم کردیے اورمختلف حادثات میں 2خواتین ہلاک ہوگئیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کولو راڈو میں طوفان اور برف باری کے باعث ڈینور ایئر پورٹ بند کرنا پڑا اور پروازوں کی آمدو رفت شدید متاثر ہوئی ۔

(جاری ہے)

برفانی طوفان نے اب وسط مغربی ریاستوں کا رخ کر لیا ہے، وسکونسن میں 12 انچ برف پڑ چکی ہے، جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

ہارٹ فورڈ شہر میں سڑک پر پھسلن کے باعث ٹریفک حادثے میں 2 خواتین ہلاک ہو گئیں۔ وسکونسن کے گورنر اسکاٹ واکر نے ریاست میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔ میسی سیپی ، فلوریڈا اور الاباما سمیت کئی ریاستوں میں طوفانی ہواوں اور سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :