اسلام آباد بی ڈویژن فٹبال لیگ میں ماڈل ٹاؤن کلب، جناح کلب اور بولان کلب کی کامیابی

جمعہ 25 مارچ 2016 11:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ میں ماڈل ٹاؤن کلب، جناح کلب اور بولان کلب کی کامیابی، گذشتہ روزٹی اینڈٹی گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ماڈل ٹاؤن کلب نے رائل پلیئرز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا،فاتح ٹیم ماڈل ٹاؤن کلب کی جانب سے حمزہ نے تین گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی، ماڈل ٹاؤن کلب کی جانب سے ذیشان نے ایک گول کیا، رائل پلیئرز کی طرف سے عمیر،عثمان اور اسلام نے ایک، ایک گول کیا،دوسرے میچ میں جناح کلب نے ایلیٹ کلب کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی،جناح کلب کی طرف سے واحد گول شعیب بٹ نے کھیل کے دوسرے ہاف کے 9 ویں منٹ میں پنلٹی کک پرگول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک جاری رہی، ایلیٹ کلب کے کھلاڑیوں نے بھر پور میچ برابر کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے، تیسرے میچ میں بولان کلب نے ایجوکیشن کلب کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا، پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، دوسرے ہاف میں بولان کلب کی طرف سے حسن نے دو گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جومیچ کے اختتام تک جاری رہی-