قومی کراٹے چیمپئن شپ 31 مارچ سے لاہور میں شروع ہوگی

جمعہ 25 مارچ 2016 11:39

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) اسلام آباد کراٹے ٹیم قومی کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی اور قومی کراٹے چیمپئن شپ 31 مارچ سے لاہور میں شروع ہوگی، اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اویس رشید مغل نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 10ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان آرمی،پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخواہ، بلوچستان، فاٹا اور اسلام آباد شامل ہیں اور چیمپئن شپ میں چار کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں انفرادی کومتے ، ٹیم کومتے ، انفرادی کاتا اور ٹیم کاتا کیٹگریز شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی ٹیم 30 مارچ کو لاہور کیلئے رووانہ ہوگی-