الفیصل انڈر16- اوپن فٹ بال ٹورنامنٹ کراچی کمپنی میں شروع ہوگیا

جمعہ 25 مارچ 2016 11:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) الفیصل انڈر16- فٹ بال اوپن ٹورنامنٹ کراچی کمپنی فٹ بال گراؤنڈ میں شروع ہوگیا، ٹورنامنٹ کا افتتاح الفیصل فٹ بال کلب کے سرپرست اعلیٰ محمد نصیب خان نے کیا،پہلامیچ مہران کلب اور الفیصل وائٹ کے درمیان بغیر کسی گول کے برابر رہا، میچ کے مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں،دوسرے میچ میں ینگسسٹر کلب نے اکبر کلب کو 3-1 گول سے ہرا دیا، تیسرے میچ میں مڈفیلڈکلب الفیصل 3-0 گول سے شکست دی اور چوتھے میچ میں افغان الیون نے رائل کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا دیا،ٹورنامنٹ کے سیکرٹری محمد شدیر نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں دس ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور ٹورنامنٹ لیگ سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے-