ورلڈ ٹی ٹونٹی ، آسٹریلیا کیخلاف ’کرو یا مرو‘ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان

جمعہ 25 مارچ 2016 11:36

ورلڈ ٹی ٹونٹی ، آسٹریلیا کیخلاف ’کرو یا مرو‘ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم ..

موہالی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مارچ2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی میں آسٹریلیا کے خلاف آج دوپہر شیڈول ’کرو یا مرو‘ مقابلے کے لیے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کیے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلا ف میچ سے قبل زخمی ہونے والے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض فٹ ہوگئے ہیں جس کے بعد آج کے میچ کے لیے انہیں محمد عرفان کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ،دوسری جانب محمد حفیظ تاحال مکمل فٹ نہیں ہوسکے ہیں جس کے باعث خالد لطیف کو ایک اور چانس ملنے کا امکان ہے ۔