پاکستان سپورٹس ڈس ایبلڈ ایسوسی ایشن کے صدرکی قومی ویمن کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

جمعہ 25 مارچ 2016 11:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) پاکستان سپورٹس ڈس ایبلڈ ایسوسی ایشن کے صدر اور نائب صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز شیخ عبدالوحید نے بھارت میں جاری عالمی ٹی 20- کرکٹ کپ میں اپنے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرنے پرقومی ویمن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ قومی ویمن ٹیم عالمی ٹی 20- کرکٹ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی،اس سے قبل قومی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کی-

متعلقہ عنوان :