بھارتی کرکٹرز مولانا طارق جمیل کی تبلیغ سے متاثرہوتے ہیں‘ انضمام الحق

جمعہ 25 مارچ 2016 11:32

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹرز ہربھجن سنگھ اور یووراج سنگھ اپنے دورہ پاکستان کے دوران مشہور عالم مولانا طارق جمیل کو بڑی دل جمعی سے سنتے تھے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ اور یووراج سنگھ دورہ پاکستان میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو بڑی دلجمعی سے سنتے تھے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انضمام الحق کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف فیصل آباد ٹیسٹ کے دوران مولانا طارق جمیل ہر روز مغرب کی نماز سٹیڈیم میں ہمارے ساتھ آ کر پڑھتے تھے۔ نماز کے بعد وہ کھلاڑیوں کو لیکچر دیا کرتے جسے سننے کے لیے ظہیر خان اور عرفان پٹھان کے ساتھ ہربھجن سنگھ اور یووراج سنگھ بھی آ کر بیٹھ جاتے تھے۔ انضمام الحق نے بتایا کہ یووراج اور ہربھجن سنگھ کہتے تھے کہ یہ بندہ ٹھیک بات کرتا ہے تاہم جب وہ ہماری زندگیاں دیکھتے تھے تو پلٹ جاتے تھے کیونکہ ان کے خیال میں ہم کہتے کچھ تھے اور کرتے کچھ تھے۔

متعلقہ عنوان :