مظفرآباد‘ضلعی ایلمنٹری تعلیمی بورڈ کے نتائج کا اعلان 5اپریل کو ہو گا

جمعہ 25 مارچ 2016 11:32

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء)ضلعی ایلمنٹری تعلیمی بورڈ کے نتائج کا اعلان 5اپریل کو ہو گا ،نتائج کے حوالہ سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،جماعت و پنجم کے نتائج کے حوالہ سے تمام عملہ کو متحرک کر دیا گیا ،سیکرٹری ضلعی ایلمنٹری تعلیمی بورڈ سید سعید احمد گیلانی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں تمام تعلیمی اداروں ،بک ڈپوز کو ہدایت کی گئی ہے گزٹ لینے کیلئے بورڈ سے 30مارچ تک رابطہ کر سکتے ہیں۔