مبشر منیر اعوان ایڈووکیٹ مشیر برائے وزیراعظم تعینات ،نوٹیفکیشن جاری

آزاد کشمیر حکومت جو چند روز کی مہمان رہ گئی ہے اس کے باوجود مشیروں کی فوج میں بھرتی بدستور جاری

جمعہ 25 مارچ 2016 11:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) پی پی آزادکشمیر کے مرکزی نوجوان رہنماء ،سابق ممبر اسمبلی منیر اعوان کے فرزند مبشر منیر اعوان ایڈووکیٹ مشیر برائے وزیراعظم تعینات ،نوٹیفکیشن جاری -تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر حکومت جو چند روز کی مہمان رہ گئی ہے اس کے باوجود مشیروں کی فوج میں بھرتی بدستور جاری- وزیراعظم وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے منیر اعوان(مرحوم) کی برسی کی تقریب میں مبشر منیر اعوان کی بطور مشیر حکومت ایڈجسٹمنٹ کا اعلان کیا تھا جس کے نتیجے میں وزیراعظم نے مبشر منیر اعوان کی بطور مشیر حکومت تعیناتی کی منظوری دے دی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ،نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہوئے کارکنان میں خوشی کی لہردوڑ گئی ،مٹھائیاں تقسیم کی گئیں جبکہ پی پی کے دیرینہ کارکنان منیر اعوان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ،اس موقع پر پی پی حلقہ چھ کے عہدیداران و کارکنان نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری ،آصف علی زرداری ،محترمہ فریال تالپور ،وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید ،وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر ،وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ چوہدری محمد رشید سمیت پارٹی کی مرکزی اور ریاستی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے دیرینہ پارٹی خدمات کے صلہ میں مبشر منیر اعوان ایڈووکیٹ کو مشیر حکومت کے عہدے پر ایڈجسٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :