بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے 6 سالہ تعلق ختم کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 25 مارچ 2016 11:18

بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے 6 سالہ تعلق ختم کر دیا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مارچ 2016ء) : 2016ء کے آغاز سے ہی بالی وڈ اداکاروں اور اداکاراؤں کی طلاق اور علیحدگیوں کی خبریں اکثر ہی گردش کرتی نظر آئی ہیں۔ 15 ، 15 سال کے تعلقات ایک ایک ہفتے میں ختم ہو گئے ۔ تاہم اب بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بھی اپنی گرل فرینڈ انکیتا لوکھانڈے سے علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سشانت سنگھ راجپوت اور انکیتا گذشتہ 6 سال سے ایک ساتھ تھے اور گذشتہ 2 سال سے ان کے خفیہ شادی کرنے اور ساتھ رہنے کی خبریں بھی موصول ہوئیں تاہم اب یہ 6 سالہ تعلق بھی ختم ہو گیا ہے۔

سشانت اور انکیتا کو 2009ء میں ایک ٹی وی ڈرامہ کے دوران ایک دوسرے سے محبت ہو گئی تھی جس کے بعد دونوں کے مابین کافی گہرا تعلق تھا۔ بھارتی اخبار کے مطابق اس خبر پر موقف لینے کے لیے انکیتا اور سشانت سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :