ویمن ٹیم کھیل کے تینوں شعبوں میں 100فیصد محنت ، کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، صادق محمد

جمعہ 25 مارچ 2016 11:01

ویمن ٹیم کھیل کے تینوں شعبوں میں 100فیصد محنت ، کارکردگی کا مظاہرہ کر ..

لاہور۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء ) سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے کہا ہے کہ بھارت میں جاری ٹی ٹونٹی ویمن ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں قومی ویمن ٹیم کھیل کے تینوں شعبوں میں 100فیصد محنت اور کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور امید ہے کہ ٹیم کی محنت رنگ لائے گی اور وہ ٹورنامنٹ میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔ گز شتہ روز اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔

25 مارچ۔

(جاری ہے)

2016ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ویمن ٹیم کھیلنے کے انداز سے جیتنے والی ٹیم لگ رہی ہے۔ پہلے بھارت کی ٹیم کو شکست دی اور اب بنگلہ دیش کی ٹیم کو 9 وکٹوں سے ہر ا کر انہوں نے دنیا کی دیگر ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جیت کیلئے کھیل کے تینوں شعبوں میں محنت اور پرفارمنس بہت ضروری ہوتی ہے اور ویمن ٹیم کی اراکین تینوں شعبوں میں بھرپور کوشش کررہی ہیں جسکا صلہ انہیں مل رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :