ویمن کر کٹ ٹیم آئندہ میچز میں بھی اپنی کارکردگی کا تسلسل جاری ر کھے گی،شہر یار خان

جمعہ 25 مارچ 2016 11:00

ویمن کر کٹ ٹیم آئندہ میچز میں بھی اپنی کارکردگی کا تسلسل جاری ر کھے ..

لاہور ۔25 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان، پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے ویمن ورلڈ ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف 9 وکٹوں سے کامیابی پر قومی ویمن کرکٹ ٹیم اور مینجمنٹ کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اور امید ہے کہ ویمن ٹیم آئندہ میچز میں بھی اپنی کارکردگی کا تسلسل جاری رکھے گی اور ملک کا نا م مزید روشن کریں گی۔