انگلینڈ کیخلاف کامیابی کیلئے ہر کھلاڑی کو سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی،انجیلو میتھیوز

جمعہ 25 مارچ 2016 11:00

انگلینڈ کیخلاف کامیابی کیلئے ہر کھلاڑی کو سو فیصد کارکردگی دکھانا ..

نئی دہلی ۔25 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان اور آل راؤنڈر انجیلو میتھیوز نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں کامیابی کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو سو فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی۔ سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کے سپر ٹین مرحلے کا اہم میچ آج ہفتہ کو نئی دہلی میں کھیلا جائیگا۔

اس سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم دو میچ کھیل چکی ہے اور اس کو ایک میں کامیابی اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انجیلو میتھیوز نے کہا کہ میگا ایونٹ میں وہ اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے ٹیم کو آئندہ میچوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے سرتوڑ کوشش کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا انگلینڈ ٹیم متوازن ہے اس کے خلاف کامیابی کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ امید ظاہرہ کی ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف آئندہ میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔