پاک فوج کے کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل جاوید محمود بخاری کی و زیرخزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات، پاک فوج کی تربیتی سہولیات میں توسیع، اپ گریڈیشن اور دیگر امور کے بارے میں آگاہ کیا

جمعہ 25 مارچ 2016 10:58

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء) پاک فوج کے کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل جاوید محمود بخاری نے جمعرات کو یہاں و زیرخزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ کوارٹر ماسٹر جنرل نے وزیر خزانہ کو پاک فوج کی تربیتی سہولیات میں توسیع، اپ گریڈیشن اور دیگر امور کے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ کو طورخم اور چمن میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر کراسنگ پوائنٹس پر جدید ٹرمینل قائم کرنے سے متعلق بھی بتایا گیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ان بارڈر ٹرمینلز کی تعمیر انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اس سے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان سفر میں آسانی ہو گی بلکہ دو طرفہ تجارت کو بھی فروغ ملے گا۔ ملاقات میں وزارت خزانہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :