ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں‌گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 25 مارچ 2016 10:49

ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں‌گے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مارچ 2016ء) : ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی آج دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن روحانی کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہو گا جس میں وزرا، سینئر افسران اور کاروباری شخصیات شامل ہوں گی۔

(جاری ہے)

پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ایران پر عالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد ڈاکٹر حسن روحانی کا یہ دورہ نہایت اہم گردانا جا رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات باہمی اعتماد کی طویل تاریخ‘ مشترکہ ثقافت‘ زبان اور مذہب کی بنیاد پر قائم ہیں۔ ڈاکٹر حسن روحانی کے دورے سے دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :