حلقہ PK-8 میں اُمیدواروں کی سکروٹنی کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل

جمعرات 24 مارچ 2016 22:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے حلقہ PK-8 میں اُمیدواروں کی سکروٹنی کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی ہے وزیراعلیٰ نے جمعرات کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ایک اجلاس کے دوران صوبائی وزیر شاہ فرمان کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی کا اعلان کیا جو حلقہ PK-8 میں انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے اُمیدواروں کی سکروٹنی کرے گی کمیٹی کے دیگر اراکین میں ضلع ناظم ارباب عاصم، ممبر نیشنل اسمبلی ساجد نواز، ایم پی ایز محمود جان،ارباب جہانداد، ناظم ٹاؤن II فرید الله اور ضلعی نائب ناظم قاسم علی شاہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ الیکشن میں مقابلہ کے خواہشمند اُمیدوار صوبائی وزیر شاہ فرمان کو سادہ کاغذ پر درخواست دیں گے جسے سکروٹنی کیلئے کمیٹی کو پیش کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :