یونیورسٹیوں کیلئے حکومت کے اقدامات ، اصلاحات اور ترامیم ناکامی سے دوچار ہو چکی ہیں، میاں افتخار حسین
اگر حکومت نے ہمارے وضع کردہ نظام یا فارمولے کو نہیں چھیڑا ہوتا تو بحران جنم نہیں لیتا حکومت کی ترامیم اور نظام کی خرابیوں کے باعث صوبے کی 10 یونیورسٹیاں وائس چانسلرز سے محروم ہیں
جمعرات 24 مارچ 2016 22:41
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مارچ۔2016ء)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے صوبے کی یونیورسٹیوں کے انتظامی اُمور اور وائس چانسلرز کی تعیناتی سے متعلق صوبائی حکومت کے رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے یکطرفہ اور اپنے مفادات پر مبنی پالیسی کے باعث یونیورسٹیوں کی کارکردگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور اسی رویے کا نتیجہ ہے کہ آج تقریباً دس یونیورسٹیاں وائس چانسلرز سے محروم ہیں اور دیگر مشکلات میں بھی دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
باچا خان مرکز پشاور میں پیوٹا کے صدر جمیل چترالی کی زیرقیادت وفد سے بات چیت کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ اے این پی 2012 میں جو یونیورسٹیز ایکٹ لے آئی تھی وہ میرٹ اور حالات ضروریات کے عین مطابق تھی اور یونیورسٹیوں کے متعلقہ حکام اس ایکٹ سے مطمئن بھی تھے تاہم موجودہ حکومت نے محض بدنیتی کی بنیاد پر ریفارمز اور آرڈیننس کے ذریعے اس نظام کو سبوتاژ کر دیا اور دعویٰ کیا کہ وہ ترامیم کے ذریعے بہتر اصلاحات لانا چاہ رہی ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.