اداکارہ ماہ نور اور انکی والدہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئیں

بی بی پاکدامن کے مزار پر حاضری کے بعد گھر جاتے ہوئے ٹائر برسٹ ہونے سے گاڑی فٹ پا تھ پر چڑھ گئی

جمعرات 24 مارچ 2016 22:41

اداکارہ ماہ نور اور انکی والدہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئیں

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مارچ۔2016ء)نامور اداکارہ ماہ نور اور انکی والدہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئیں، ٹائر برسٹ ہونے سے گاری بے قابو ہو کر فٹ پا تھ پر چڑھ گئی تاہم گاڑی میں موجود اداکارہ اور انکی والدہ معجزانہ طور پر محفوظ رہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ماہ نور اپنی والدہ کے ہمراہ بی بی پاکدامن دربار پر حاضری دینے کے بعد واپس گھر جارہی تھیں کہ گنگا رام ہسپتال کے قریب ان کی گاڑی کا ٹائر اچانک برسٹ ہو گیا اور گاڑی بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی ۔ حادثے میں اداکارہ اور انکی والدہ معجزانہ طو رپر محفوظ رہیں ۔