حکومت نے جائیکا کے تعاون سے لاہور کے 105ٹیوب ویلوں کی تعمیر و بحالی کا منصوبہ بنا لیا

انٹر نیشنل ٹینڈر 16اپریل کو جاپان میں کھولا جائے گا ،ایم ڈی کی سربراہی میں وفد اگلے ماہ روانہ ہوگا

جمعرات 24 مارچ 2016 22:32

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مارچ۔2016ء) حکومت نے جائیکا کے تعاون سے لاہور کے 105ٹیوب ویلوں کی تعمیر و بحالی کا منصوبہ بنا لیا ،انٹر نیشنل ٹینڈر 16اپریل کو جاپان میں کھولا جائے گا جسکے لئے ایم ڈی کی سربراہی میں وفد اگلے ماہ روانہ ہوں گا۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ ایم ڈی واسا چوہدری نصیر احمد ٹینڈر اوپننگ میں شرکت کے لئے جاپان جائیں گے جبکہ ڈی ایم ڈی انجینئر آفتاب ڈھلوں ،ڈائریکٹر ویسٹ واٹر نوید مظہر بھی انکے ہمراہ ہوں گے ۔

مجموعی طور پر 2ارب 60کروڑ سے2ارب 3کروڑ جاپانی امداد ہو گی ۔ دوسرا وفد دس اپریل کو دس روز کیلئے جاپان روانہ ہوگا ۔ دوسرے وفد میں ڈائریکٹر شکیل کاشمیری ، تنویر احمد اور عبد لقدیر خان جاپان جائیں گے ۔مذکورہ وفد واسا ٹریننگ سنٹر کے لئے سلسلہ میں دس روزہ ٹریننگ پروگرام میں شرکت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :