محکمہ زراعت کے زیر اہتمام کسان کنونشن کا انعقاد ‘ایم پی اے ملک احمد سعید ‘ڈی او سی بہزاد عادل کی شرکت
کسانوں نے وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے اعلان کردہ 100ارب روپے کے زرعی پیکج کے حوالے سے تجاویز دیں
جمعرات 24 مارچ 2016 21:33
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مارچ۔2016ء) محکمہ زراعت قصور کے زیر اہتمام کسان کنونشن گزشتہ روز ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوا۔ جس میں رکن صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید خاں اور ڈی او سی میاں بہزاد عادل ، ای ڈی او زراعت عبدالمقیت خاں ، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر محمد خلیل ، ڈی او فاریسٹ مختار رضا ، ڈی او لائیو سٹاک خالد بشیر ،ڈی او واٹر مینجمنٹ تجمل حسین ‘ڈپٹی ڈی او زراعت (توسیع ) اعجاز علی ‘ضلعی صدر انجمن کاشتکاران سردار حمید ڈوگر ‘جنرل سیکرٹری کسان اتحاد قصور میاں صدیق ،جنرل سیکرٹری کسان بورڈ خالد مسعود خاں اور دیگر ضلعی افسران اور کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
اس موقع پر کسانوں سے وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی طرف سے اعلان کردہ 100ارب روپے کے زرعی پیکج پر عملدرآمد کیلئے تجاویز لی گئیں اور شعبہ زراعت سے منسلک تمام سٹیک ہولڈرز بشمول زمینداروں نے اپنی قیمتی آراء سے آگاہ کیا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر کاشتکاروں کے عہدیداروں نے زمینداروں کے مسائل پر روشنی ڈالی اور اہم تجاویز پیش کیں کہ کس طرح سے زرعی برآمدات ، زرعی مارکیٹنگ میں ریفارمز ، فصلات کی قیمتوں میں استحکام ، ڈیری کی صنعت میں ترقی کی جا سکتی ہے ۔
اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید خاں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی ترجیحات پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ کس طرح حکومت کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے ۔ ڈی او سی بہزاد عادل نے زمینداروں کی مثبت تجاویز پر عملدرآمداور ان کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.