محکمہ انسداددہشتگردی کی ملاکنڈ ریجن میں کارروائی ،ایک دہشتگرد گرفتار

جمعرات 24 مارچ 2016 21:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مارچ۔2016ء) محکمہ انسداددہشتگردی ملاکنڈ ریجن نے کاروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیامحکمہ انسداددہشتگردی کے مطابق سی ٹی ڈی ملاکنڈ ریجن نے سوات مٹہ میں کاروائی کرتے ہوئے بہادرشاہ نامی دہشتگرد کوگرفتار کرلیا گرفتار دہشتگرد نے سال دوہزارنو کے کشیدہ حالات میں دیگر دہشتگردوں کیساتھ ملکر مسمی شاہ روان نامی شخص کے گھر کو لوٹنے اور سامان لے جانے میں ملوث تھا ملزم کو مزیدتفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :