ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ز نے پشاور میں میٹرک کے حالیہ جاری امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے دورے کئے

پشاور کینٹ نمبر3، کینٹ نمبر4، فارورڈ اور مسلم کالج کا دورہ کیا ،طلباء سٹاف سے ملے ،ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی

جمعرات 24 مارچ 2016 21:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مارچ۔2016ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ز نے پشاور میں میٹرک کے حالیہ جاری امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے دورے کیے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ز نے میٹرک کے حالیہ جاری امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے دورے کیے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد نے پشاور صدر میں مختلف نجی و سرکاری سکولوں میں امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

انھوں نے پشاور کینٹ نمبر3، کینٹ نمبر4، فارورڈ اور مسلم کالج کا دورہ کیا طلباء اور سٹاف سے ملے اور ان کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمران خان نے رنگ روڈ پر پشاور ماڈل سکول بوائیز تھری اور دلہ ذاک روڈ پر مختلف سکولوں اور کالجز میں امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالنبی نے فقیر آباد میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز نے موقع پر موجود تعینات پولیس اور سٹاف کو سختی سے ہدایت کی کہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو امتحانی مراکز کے ارد گرد داخلے کی اجازت نہ دیں اور خلاف ورزی کی صورت میں اس کو گرفتار کر کے سیکشن 188 کے تحت کاروائی کریں۔ واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود نے پہلے سے ہی امتحانی مراکز کے ارد گرد غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر ایک ماہ کے لیے سیکشن 144 کے تحت مکمل پا بندی عائد کر دی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن 188 کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی۔طلباء اور سٹاف نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ز کے امتحانی مراکز کے دوروں کو کافی سراہا اور داد دی۔

متعلقہ عنوان :