تھر تحقیقاتی کمیشن نے انکوائری کو عدالتی احکامات سے مشروط کردیا

30دن میں تحقیقات مکمل کرکے اس کی رپورٹ میڈیا کے سامنے پیش کی جائے گی ،عبدالفتح ملک کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 24 مارچ 2016 21:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مارچ۔2016ء) تھر تحقیقاتی کمیشن نے انکوائری کو عدالتی احکامات سے مشروط کردیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر حکومت سندھ کی جانب سے قائم کیے گئے تھر تحقیقاتی کمیشن کا پہلا اجلاس جمعرات کو پی ڈی ایم اے ہاؤس میں کمیشن کے کنوینر عبدالفتح ملک کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں سیکرٹری سلمان شاہ ،ڈاکٹر ٹیپو ،سونو خان کنگھرا نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمیشن کے کنوینر عبدالفتح ملک نے کہا کہ تھر جانے سے قبل سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے ملاقات کرکے ان سے اس ضمن میں ہدایات لوں گا ۔انہوں نے کہا کہ30دن میں تحقیقات مکمل کرکے اس کی رپورٹ میڈیا کے سامنے پیش کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ تھر کے دوران حکومتی ارکان سمیت ریونیو ،خزانہ ،خوراک کے متعلقہ عملے اور اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کی جائے گی اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر تحقیقات کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا اختیار ہمارا نہیں حکومت کا کام ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کام خامیوں کی نشاندہی کرنا ہے ۔تمام معاملات میں میڈیا کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ میری غیر جانبداری کے حوالے سے سب واقف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :