وفا قی پولیس کی مختلف کا رروائیاں ،ڈکیتی کی وارداتو ں میں ملو ث تین رکنی گر وہ سمیت15ملزمان گرفتار

جمعرات 24 مارچ 2016 21:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مارچ۔2016ء) وفا قی پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران ڈکیتی کی وارداتو ں میں ملو ث تین رکنی گر وہ سمیت15ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مو با ئل فون ، نقدی ، بیٹر یا ں ودیگر اشیا ء ، 300گر ام ہیر وئن ، 18لیٹر شراب ، اسلحہ نا جا ئز 03عدد پسٹلز ، ایک عدد رائفل 12بور معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلا ف مقدما ت درج کر لیے ۔

مزید تفتیش جا ر ی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ رمنا پولیس کو اطلا ع ملی کہ سیکٹر جی الیون ون گر ین بیلٹ نزد چوہدری پلا زہ ڈکیت گر وہ ڈکیتی کی نیت سے مو جو د ہے اگر بر وقت کا رروائی کی جائے تو ملزمان کی گرفتار ی یقینی ہے۔ ایس پی صدر زون بلا ل ظفرکی خصوصی ہد ایا ت پر ایس ایچ او تھا نہ رمنا انسپکٹر ارشاد علی ابڑو کی زیر نگر انی محمد اقبال اے ایس آئی، محمد اسلم ہیڈ کنسٹیبل ،کا مر ان اور شاہد لطیف پر مشتمل ٹیم نے فوری کا رروائی کر تے ہو ئے اس گر وہ کے تین ملزمان کو مو قع سے گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان میں محمد اسلم ولد فضل حسین ، محمد طارق، ولد نصر اﷲ اور محمد اشرف ولد مقبول ساکنا ئے چک نمبر 7/14-1تھا نہ کسوال تحصیل چیچہ وطنی ضلع سا ہیو ال حا ل نسوار مو ڑگو لڑ ہ شریف اسلام آ باد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ نا جا ئز 02 پسٹل معہ ایمو نیشن اور دیگر اشیا ء بر آمد کرلیں۔ ان ملزمان کے قبضہ سے مو با ئل فون ، نقدی ، لیپ ٹا پ اور دیگر اشیا ء بر آمد لی ہیں۔

مز ید تفتیش کے لیے ملزمان کو مجا زعدالت میں پیش کرکے ریما نڈ جسما نی حا صل کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے تھا نہ آ بپار ہ اور تھا نہ رمنا کے علاقوں میں وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے قبل ازیں یہ ملزمان چا لان عدالت ہو چکے ہیں ۔ پولیس ٹیم دیگر سا تھی ملزمان کی گرفتار ی کے لیے چھا پے ماررہی ہے۔ علا وہ ازیں سی آ ئی اے پو لیس نے گرفتار ملزمان عبد الغفا ر اور انصر گل کے انکشاف و نشا ند ہی پر مسروقہ جرنیٹر کی 02عدد بیٹر یا ں ، بر یکر ، تا ریں بر آمد کرلیں ۔

تھا نہ بنی گا لہ پولیس نے بغیر اجا زت سلنڈروں میں گیس بھر ائی کرنے پر ملزم فرحان کو گرفتار کر لیا۔ تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے بغیر اجا زت کھلے عام ڈیزل فروخت کر نے دو ملزمان محمد رئیس اور شیر زادہ کو گرفتار کر لیا ۔ جبکہ ملزم گلریز کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔تھا نہ تر نو ل پولیس نے دوران گشت دو ملزمان مہربا ن اور زاہد خا ن کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 300گر ام ہیر ؤ ین اور 18لیٹر کھلی شراب بر آمد کرلی۔

تھا نہ نیلو ر پولیس نے دوران گشت بغیر اجا زت گیس سلنڈروں میں بھر ائی کر نے پر تین ملزمان محمد شمس عالم ، ذیشان ستی اور محمد ازرار کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ گرفتار ملزم عدیل عبا سی کے انکشاف و نشا ند ہی پر رائفل 12بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلی۔ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسناد اورنقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کی بیخ کنی کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بر ؤے کا ر لا ئیں جا ئیں ۔مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفروران کے خلا ف کا رروائی کو مزید تیز کیا جا ئے۔ انہو ں نے کہا کہ شہر یو ں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کے لیے کو تا ہی ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :