ہائیکورٹ کا14سالہ مسیحی لڑکی کو بازیاب کرا نے کا حکم
جمعرات 24 مارچ 2016 21:20
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مارچ۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے 14سالہ مسیحی لڑکی کو بازیاب کرا نے کا حکم دیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب اور کیپٹل سٹی پولیس چیف لاہورسے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 29مارچ تک ملتوی کر دی۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار طارق شمیم نے کیس کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
درخواست گزارطالب مسیح نے موقف اپنایا کہ اس کی 14سالہ بیٹی کو نامعلوم افراد نے اغواء کر رکھا ہے مگر پولیس اسکی بازیابی کے لئے عملی طور پر کوئی پیشرفت نہیں کر رہی ۔
فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کو اس سلسلہ میں احکامات صادر کئے جائیں۔فاضل عدالت نے آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کونوٹس جاری کرتے ہوئے بچی کوبازیاب کرا کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 29مارچ تک ملتوی کرتے دی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.