صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا 32واں اجلاس

میں مختلف ڈویلپمنٹ سیکٹر کی کل 4ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر2 ارب 82کروڑ 48 لاکھ 71ہزار روپے کی منظور

جمعرات 24 مارچ 2016 18:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مارچ۔2016ء ) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2015-16 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے32 ویں اجلاس میں مختلف ڈویلپمنٹ سیکٹر کی کل 4ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر2 ارب 82کروڑ 48 لاکھ 71ہزار روپے کی منظوری دی ۔ صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمدجہانزیب خان نے کی جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی ورکنگ پارٹی کے32 ویں اجلاس میں جن 4ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ سیکٹر کی سکیم ضلع وہاڑی میں وسیع پیمانے پر واٹر سپلائی و سیوریج سکیم کیلئے 30 کروڑ 81 لاکھ 99 ہزار روپے، انفارمیشن اینڈ کلچر سیکٹر کی سکیم ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور بہتر طریقے سے عمل درآمد اور ان کی مانیٹرنگ کو بصورت یقینی بنانے کے سلسلہ میں کنسلٹنٹ فرم کی خدمات کے حصول (پی سی II) کیلئے 47 لاکھ روپے، لائیو سٹاک سیکٹر کی سکیم صوبہ پنجاب میں بھیڑ بکریوں اور بچھیا کی فراہمی کے ذریعے سے غریب خواتین کی غربت میں کمی لانے کیلئے 2 ارب 16 کروڑ روپے اور صوبہ پنجاب میں ہر ضلع میں ایک ایک تحصیل کی سطح پر ماڈل ویٹنری ہسپتال کے قیام کیلئے 35 کروڑ 19 لاکھ 72 ہزار روپے شامل ہیں۔

۔