سنگا پور میں بھی پاکستان کا قومی دن انتہائی جوش اور جذبے سے منایا گیا

جمعرات 24 مارچ 2016 17:59

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مارچ۔2016ء) دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح سنگا پور میں بھی 23مارچ کو پاکستان کا قومی دن انتہائی جوش اور جذبے سے منایا گیا۔ اس موقع پر سنگا پور میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ سنگا پور کے وزیر مملکت برائے تجارت وصنعت ڈاکٹر کوہ پوہ کون اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں سنگا پور کے اعلیٰ حکام، کاروباری شخصیات، سفارتکاروں اور پاکستانی تارکین وطن نے شرکت کی۔ پاکستانی ہائی کمشنر نصر اللہ خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے مابین تاریخی تعلقات کو اجاگر کیا اور کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے آغاز سے پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ملک بن گیا ہے۔ قبل ازیں سفارتخانے میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر صدر مملکت اور وزیر اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

متعلقہ عنوان :