پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ علاقائی اور عالمی امن و استحکام کیلئے انتہائی اہم ہے،آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن

جمعرات 24 مارچ 2016 17:59

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مارچ۔2016ء) پاکستان میں متعین آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا ہے کہ پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ علاقائی اور عالمی امن و استحکام کیلئے انتہائی اہم ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکسانی عوام اور سیکورٹی فرسز نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور تمام عالمی برادری نے اس کا اعتراف بھی کیا ہے۔

آپریشن ضرب عضب نہ صرف پاکستان بلکہ علاقائی امن و استحکام کیلئے بھی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

مارگریٹ ایڈمسن نے جمعرات کو ایک انٹرویو میں نے کہا کہ آسٹریلیا دہشت گردی کو شکست دینے کی کوششوں میں پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، معیشت، تعلیم، توانائی، ڈائری اور لائیو سٹاک سیکٹرز میں تعاون کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خطے میں سٹرٹیجک حیثیت حاصل ہے اور آسٹریلین کمپنیاں بزنس موافق اقدامات سے فادہ اٹھا کر پاکستان میں سرمایہ کاری کر سکتی ہیں جبکہ متعدد آسٹریلین کمپنیاں پہلے ہی پاکستان میں انفراسٹرکچر، توانائی اور پاور منصوبوں میں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کا آسٹریلیا میں بڑی مانگ ہے۔

متعلقہ عنوان :