بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے جرمنی کی سفیر مادام اینا لیپل کی ملاقات

جمعرات 24 مارچ 2016 17:38

راولپنڈی ۔ 24 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مارچ۔2016ء) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے جرمنی کی سفیر مادام اینا لیپل نے جمعرات کویہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔ جرمن سفیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں کو سراہا۔