کراچی ،ساوٴتھ زون کے 23تھانوں کی کارروائی،5پولیس مقابلے ، 2ملزمان ہلاک،3زخمی ملزمان

جمعرات 24 مارچ 2016 17:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مارچ۔2016ء) ساوٴتھ زون کے 23تھانوں کی کارروائی،5پولیس مقابلے ، 2ملزمان ہلاک،3زخمی ملزمان ۔ایک دہشت گرد۔3مفرور قاتل سمیت مجموعی 115ملزمان گرفتار۔دستی بم ، خود کش جیکٹ سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ۔گاڑیاں ۔لوٹا و چھینا ہوا مسروقہ مال۔ بڑی مقدار میں منشیات۔مضر ِ صحت گٹکا اور آلاتِ قمار بازی برآمد کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ساوٴتھ زون ڈاکٹر جمیل احمد کی ہدایت پر ساوٴتھ زون میں کرمنلز و جرائم پیشہ کے خلاف معمول کی کاروائیوں کے دوران کلا کوٹ، گارڈن، کھارادر،پریڈی، بلوچ کالونی، موچکو، جیکسن، ڈاکس، فرئیر،صدر،سول لائن، کلری، بوٹ بیسن،محمود آباد،KPT،موچکو،گزری،چاکیواڑہ ،نیپئر،ڈیفنس،آرام باغ، آرٹلری میدان اور کلفٹن پولیس نے کاروایئوں اور 5مقابلوں کے دوران مجموعی 115ملزمان گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

مقابلوں میں 2ملزمان ہلاک ہوگئے۔ جبکہ 3زخمی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ کروائیوں میں گزشتہ 96گھنٹوں کے دوران ایک دہشت گرد ، 3مفرور قاتل، 18ڈکیت و اسٹریٹ کرمنلز،10منشیات کے مقدمات میں 17ملزمان، متفرق مقدمات اور مفرور و اشتہاری ملزمان گرفتار کیے۔ جبکہ ایک گیارہ سالہ مغویہ بچی کوبازیاب کرا لیا گیا۔ کاروائیوں مین ملزمان سے ایک ہینڈ گرنیڈ 22پستول ، 22میگزین، درجنوں کارتوس ایک خودکش جیکٹ ، لاکھوں روپے مالیت کی لوٹی و چھینی اور مسروقہ پراپرٹی ، ڈرگ، ٹرالر اور موٹر سائیکل سمیت 3گاڑیاں، ہزاروں لیٹر اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل، 8کلو گرام چرس، شراب کی بوتلیں، 9ہککا شیشہ، بڑی مقدار میں مضرِ صحت گٹکا اور چھالیہ، آلاتِ قمار بازی اور داوٴ پر لگی رقم برآمد کر لی۔

متعلقہ عنوان :