آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جرمنی کی سفیر ملاقات

جرمن سفیر نے خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاکستانی فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں کو سراہا

جمعرات 24 مارچ 2016 17:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مارچ۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے پاکستان میں جرمنی کی سفیر اینالاپیل نے جمعرات کو ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیرغور لائے گئے ۔ جرمنی کی سفیر نے خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاکستانی فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں کو سراہا ۔