پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں سب سے زیادہ سونے کے سودے ہوئے

جمعرات 24 مارچ 2016 17:20

کراچی ۔ 24 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مارچ۔2016ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 5 ہزار 765 ملین روپے کے سودے ہوئے سب سے زیادہ سونے کے سودے ہوئے جن کی مالیت 5 ہزار 65 ملین روپے رہی۔

(جاری ہے)

پی ایم ای ایکس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو ہونے والے سوودوں کی مجموعی تعداد 14.96 ملین رہی اور پی ایم ای ایکس مکوڈٹی ایکسچینج 2712 کی سطح پر بند ہوا۔ سب سے زیادہ سونے کے سودے جن کی مالیت 5 ہزار 65 ملین روپے رہی جبکہ خام تیل کے سوودوں کی مالیت 540.80 ملین روپے چاندی کے سوودوں کی مالیت 153.48 ملین روپے اور کاٹن کے سودوں کی مالیت 6.10 ملین رہی۔

متعلقہ عنوان :