عارفوالا میں مختلف وارداتوں میں شہری نقدی،موٹرسائیکل اور مویشیوں سے محروم

جمعرات 24 مارچ 2016 17:20

عارفوالا۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مارچ۔2016ء )ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی،موٹرسائیکل اور مویشیوں سے محروم ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں143/EB کے نزدیک چار نامعلوم ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ کے مالک ندیم شہزاد سکنہ بہاولنگر کی کار نمبر5320/LEکوزبردستی گن پوائنٹ پر روک کر نقدی ،اے ٹی ایم کارڈ کل مالیت 30700/روپے چھین لیے ، محلہ لطیف آباد سے محمد سعید انور کی موٹرسائیکل مالیت35 ہزار روپے گھر کے باہر عباس نے ساتھیوں سے ملکر چرالی اور نواحی گاؤں30/KB میں محمد عباس کے احاطہ مویشیاں سے اعجاز عرف اعجازی چار نامعلوم افراد کے ساتھ ملکر150000 روپے مالیت کی چار عدد بکریاں لے اڑا ۔پولیس نے الگ الگ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔