ہائی کورٹ میں نصب تمام کیمرے مکمل طور پر فعال ہیں، تمام سیکورٹی اداروں بشمول ایف سی اور رینجرز اپنے فرائض تندہی سے انجام دے رہے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کی انتظامیہ کی بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبر کی تردید

جمعرات 24 مارچ 2016 17:17

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مارچ۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ناقص سیکیورٹی انتظامات سے متعلق وکلاء کے تحفظات کے بارے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبر حقائق کے سراسر برعکس ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کی انتظامیہ اس کی پرزور تردید کرتی ہے۔ اس ضمن میں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہائی کورٹ کی انتظامیہ متعلقہ سیکیورٹی اداروں کی معاونت سے اس سلسلے میں تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ ہائی کورٹ میں نصب تمام کیمرے مکمل طور پر فعال ہیں جبکہ تمام سیکورٹی اداروں بشمول فرنٹیئر کانسٹیبلری اور رینجرز کے متعدد دستے اپنے فرائض تندہی سے انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :