”ورثہ ہیریٹج ریوائیوڈ“کی ریکارڈنگ ،عارف لوہار نے اپنے فن کے جوہر دکھائے

جمعرات 24 مارچ 2016 14:35

”ورثہ ہیریٹج ریوائیوڈ“کی ریکارڈنگ ،عارف لوہار نے اپنے فن کے جوہر ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مارچ۔2016ء) پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام ”ورثہ ہیریٹج ریوائیوڈ“کی ریکارڈنگ میں معروف پنجابی فوک گلوکاراورعالمی شہرت یافتہ عارف لوہار نے اپنے فن کے جوہر دکھائے۔انہوں نے اپنے والد عالم لوہار کے گائے ہوئے گیت اور صوفیانہ کلام گا کر لوگوں کو اپنے والدکی یاد سے سرشار کر دیا ۔

(جاری ہے)

عارف لوہار نے اپنے والد عالم لوہار کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ہاتھ میں چمٹا پکڑا اور اس دیسی ساز کے ساتھ اپنی گلوکاری کا ایسا جادو جگایا کہ ناظرین دیر تک یاد رکھیں گے ۔

اس پروگرام میں صنم ماروی، راحت ملتانیکر،محسن شوکت،فادیہ شب و روزاوردیگر مہمانوں نے شرکت کی ۔میزبانی کے فرائض عفت عمر اور یوسف صلاح الدین نے ادا کئے ۔عوامی مقبولیت والے اس پروگرام کے پروڈیوسر لاہور سینٹر کے جنرل مینجر بشارت خان خود ہیں ۔اس کے ڈائریکٹر فرخ بشیراور ایسوسی ایٹ پروڈیوسر محمد یعقوب چوہدری ہیں ۔یہ پروگرام منگل کو دس بجے پی ٹی وی ہوم پر پیش کیا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :