پریتی زینٹا چیک باؤنس کیس سے بری،

جمعرات 24 مارچ 2016 13:49

پریتی زینٹا چیک باؤنس کیس سے بری،

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مارچ۔2016ء)بالی و وڈ کی اداکارہ پریتی زنٹا کو میٹرو پولٹن مجسٹریٹ کی عدالت کی جانب سے چیک باؤنس کیس سے بری کر دیا گیا،اداکارہ کے وکیل ہتیش جین نے میڈیا کو بتایا کہ اداکارہ پر کیس مشہور سکرپٹ رائٹر عباس تریوالا کی جانب سے کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے تریوالا نے پریتی کی فلم”عشق ان پیرس“کا سکرپٹ تحریر کیا تھا،اداکارہ نے مذکورہ سکرپٹ کے معاوضے کا 18.9لاکھ کا چیک ادا کیا تھا جو باؤنس ہو گیا۔

جین کاکہنا تھا کہ انھوں نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ جو چیک پریتی زنٹا نے تاریوالا کو ادائیگی کی غرض سے دیا تھا اس کے ساتھ ایک انڈر ٹیکنگ بھی لف تھی جس کے مطابق رائٹر کو ہدایت جاری کی گئی تھی کہ وہ اداکارہ کو اطلاع کئے بغیر جیک جمع نہ کرائیں ۔واضح رہے مذکورہ کیس 2013میں رجسٹر کرایا گیا تھا۔