اچھے سکرپٹ کی تلاش میں رہتی ہوں،ہما قریشی

جمعرات 24 مارچ 2016 13:49

اچھے سکرپٹ کی تلاش میں رہتی ہوں،ہما قریشی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مارچ۔2016ء)بالی ووڈ کی اداکارہ ہما قریشی کا کہنا ہے کہ میں اچھے سکرپٹ کی تلاش میں رہتی ہوں،اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ اچھے سکرپٹ کی تلاش میں رہتی ہوں،ان دنوں میں تامل اداکار میموتھی کے ساتھ فلم کر رہی ہوں،مجھے اگر تامل فلم کا سکرپٹ اچھا لگے گا تو وہ ضرور کروں گی،میرے پاس دو تین پراجیکٹس ہیں،مجھے میک اپ کرنا بہت اچھا لگتا ہے،میرا خیال ہے کہ ہر لڑکی کو میک اپ کرنا اچھا لگتا ہے،مجھے گلیمرس دکھنا اور گلیمرس کردار اچھے لگتے ہیں،میں اپنی شخصیت کے ساتھ تجربات کرتی رہتی ہوں،میں شروع میں ہی چیلجنگ کردار کرتی ہوں،میں یہ کہوں گی کہ اب سینما تیزی سے بدل رہا ہے، مجھے منفرد کام کرنا اچھا لگتا ہے،میں نے اگر ایک جیسا کام کرنا ہوتا تو بینک میں ملازمت کرتی نہ کہ اداکاری کرتی،ہما قریشی کا کہنا تھا کہ میں زیورات کی شوقین ہوں اور تقریبات میں زیورات پہن کر جاتی ہوں،مجھے ٹی وی سے آفرز ہین لیکن ابھی میں اس سے متعلق سوچ بچار کر رہی ہوں،میرے والدین کو مجھ سے بہت زیادہ محبت ہے،میں فلمی پراجیکٹس کی وجہ سے بہت زیادہ مصروف ہوتی ہوں اسی وجی سے فیملی سے دور رہتی ہوں،تاہم جب اپنے گھر جاتی ہوں تو سب بہت خوش ہوتے ہیں،میں نے تنقید کی وجہ سے اپنا وزن کم کیا اور اب پر کشش جسامت کی مالک ہوں،میرا فلم سائن کرنے کا نظریہ دوسروں سے مختلف ہے اسی وجہ سے میری فلمیں دوسروں سے مختلف ہیں،بالی وڈ کے فنکار ڈائریکشن کے میدان میں قدم رکھنے میں جلدی نہیں کرتے ،تاہم ہمارے ہاں صورتحال مختلف ہے۔