مجھے فلاحی کام کرکے خوشی ہوتی ہے، جیکولین

جمعرات 24 مارچ 2016 13:49

مجھے فلاحی کام کرکے خوشی ہوتی ہے، جیکولین

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مارچ۔2016ء)سری لنکا کی حسینہ جیکولین فرنینڈز کا کہنا ہے کہ مجھے فلاحی کام کرکے خوشی ہوتی ہے۔معروف بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں نے حال ہی میں ایک این جی او کے ساتھ مل کر تامل ناڈو فلڈ ریلیف مہم کا حصہ ہوں،مجھے دوسروں کی مدد کر کے حقیقی خوشی ہوتی ہے،میں تنہا نہیں ہوں بلکہ میرے ساتھ میری ٹیم ہے اور ہم سب مل کر کام کر رہے ہیں،میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ اداکارہ بن جاؤں گی،تاہم میں نے یہ مقام بہت محنت سے حاصل کیا ہے۔

(جاری ہے)

میں بالی وڈ میں اپنے کیرئیر کی ابتداء میں غیر معیاری پراجیکٹس کا حصہ نہیں بننا چاہتی کیونکہ اس طرح میرا امیج خراب ہو جائے گا،میرا تعلق اگرچہ اس انڈسٹری سے نہیں ہے لیکن میرے اب اس انڈسٹری میں بہت سے درست بن گئے ہیں۔میں فلم”کیلاری پیاتو“کے لیے مارشل آرٹس کی تربیت لے رہی ہوں،مجھے اس کردار کو کرنا بہت اچھا لگ رہا ہے،میں سمجھتی ہوں کہ انسان کی چھوٹی چھوٹی خواہشات پوری ہونا ضروری ہیں کیونکہ بڑی خواہش کو پورا کرنے میں تو کافی وقت لگ جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر اچھے پراجیکٹ ملے تو میں ٹی وی ڈراموں میں ضرور کام کروں گی،مجھے اپنی خود مختاری عزیز ہے۔