آپ اکیلے نہیں ہیں ‘ دیپکا پڈکو ن

جمعرات 24 مارچ 2016 13:40

آپ اکیلے نہیں ہیں ‘ دیپکا پڈکو ن

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مارچ۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈکون کی جانب سے ڈپریشن اوردیگر ذہنی بیماریوں کے حوالے آگاہی فراہم کرنے کیلئے مہم کا آغا ز کر دیا گیا ہے۔واضح رہے گزشتہ برس 30سالہ اداکارہ کی جانب سے اس بات کا اعتراف کیا گیا تھا کہ وہ خود بھی ڈپریش کے ساتھ جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے ویڈیو لنک کے زریعے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیشتر نوجوان مختلف قسم کے نفسیاتی امراض کا شکار ہیں۔

چونکہ وہ خود ان مسائل کا سامنا کر چکی ہیں لہٰذا انکا خیال ہے کہ عوام کو ا ن مسائل کے متعلق آگہی فراہم کرنا انکا فرض ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ اس مہم کا آغاز اپنے بنگلور میں قائم سکول سے کریں گی بعد ازدیگر سکولوں کے بچوں کو بھی آگاہی فراہم کی جائے گی۔یاد رہے اداکارہ آجکل اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم ”ٹرپل ایکس، دی ریٹرن آف زینڈڑ کیج “کی شوٹنگ میں ہالی ووڈ سٹار ون ڈیزل کے ہمرا ہ مصروف ہیں