محبت کے ہاتھوں مجبور رنویر سنگھ دیپکا کے پیچھے سری لنکا پہنچ گئے

جمعرات 24 مارچ 2016 13:36

محبت کے ہاتھوں مجبور رنویر سنگھ دیپکا کے پیچھے سری لنکا پہنچ گئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مارچ۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈکون آجکل اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم ”ٹرپل ایکس، دی ریٹرن آف زیندر کیج “کی شوٹنگ میں حصہ لینے کی غرض سے امریکی شہرلاس اینجلس کے دورے پر ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں اداکارہ اپنے کسی عزیر کی شادی میں شرکت کیلئے اپنے مصروف ترین شیڈول سے کچھ وقت نکال کر سری لنکا پہنچیں۔

(جاری ہے)

پس جیسے ہی اداکارہ کے حا لیہ بوائے فرینڈ اداکار رنویر سنگھ کو انکی سری لنکا آمد کا علم ہوا تو وہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر ان کے پیچھے سری لنکا پہنچ گئے۔ دونوں ستارے جیسے ہی سری لنکا کے ایک ہوائی اڈے پر ایک ساتھ اترے تو ان کے ایک پرستار کی جانب سے فل فور اپنے پسندیدہ ستاروں کی ایک ساتھ تصویر لی گئی۔ جسے بعد از مذکورہ پرستار نے سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔واضح رہے 30سالہ اداکار آجکل آدتیہ چوپڑا کی ڈریم فلم ”بے فکرے“کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ بے فکرے میں رنویر سنگھ کے ہمراہ اداکارہ وانی کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گی

متعلقہ عنوان :