مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا اپنے زیر استعمال کپڑے عطیہ کرنے کا اعلان

جمعرات 24 مارچ 2016 13:36

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا اپنے زیر استعمال کپڑے عطیہ کرنے کا اعلان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مارچ۔2016ء) بالی ووڈ میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے حوالے سے شہرت رکھنے والے اداکار عامر خان اپنے زیر استعمال کپڑے غریبوں کی مدد کے لیے عطیہ کریں گے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی نئی آنے والی فلم”دنگل“میں پہلوان کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے جس کے لیے انہوں نے اپنے وزن میں 25 کلو کا اضافہ کیا تھا جب کہ فلم کے کچھ مناظر کی عکس بندی کے لیے انہوں نے اب اپنا وزن کم کرلیا ہے جس کے بعد بالی ووڈ اسٹار نے اپنے بڑے سائز کے کپڑے غریبوں کے لیے چیریٹی کریں گے

متعلقہ عنوان :