بالی ووڈ کامیڈی مووی سانتابانتا 22 اپریل کو سنیما کی زینت بنے گی

جمعرات 24 مارچ 2016 13:36

بالی ووڈ کامیڈی مووی سانتابانتا 22 اپریل کو سنیما کی زینت بنے گی

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مارچ۔2016ء)بالی ووڈ فلم سانتا بانتا پرائیوٹ لمیٹڈ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ بومن ایرانی اور ویرداس کی حرکتیں ہنسا ہنسا کر کررہی ہیں لوٹ پوٹ۔ایک ہے سانتا تو دوسرا بانتا جن کی بے وقوفیوں سے سارا دیس ہے پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

جیب میں پھوٹی کوڑی نہیں اور چلے ہیں مسٹر بابو بننے۔ پہنچ جاتے ہیں پردیس جہاں ہوتی ہے ان کی ملاقات ایک ایسے ڈان سے جس کی باتوں اور حرکتوں سے خوف نہیں بلکہ ہنس ہنس کر لوٹ ہوں گے آپ۔فلم میں جہاں قدم قدم پر ہنستی کے لڈو پھوٹیں گے وہیں تھوڑا ایکشن اور رومانس کا بھی لگا ہے تڑکا۔ کیا ہوگا سانتا بانتا کا مستقبل اس پر سے پردہ اٹھے گا بائیس اپریل کو۔